38

علی پور نجی ہسپتال کے عملے کی غفلت بچی دونوں ٹانگوں سے معذور،ارباب اختیار نوٹس لیں والد

ڈاکٹرز کی غفلت
شہر اقتدار میں محمکہ ہیلتھ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث کئی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ایک عرصہ سے اسلام آباد کےرورل سرکل میں موجود پرائیویٹ متعدد ہسپتال ایسے ہیں جہاں ناتجربہ کار عملہ اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہا ہے بعض جہگوں پر علاج ومعالجہ کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ شہریوں کو موت کی کشمکش سے گزرنا پڑتا ہے اسی طرح کا ایک واقعہ آج اسلام آباد لہتراڑ روڈ علی پور میں موجود شکیلہ ہسپتال کے عملے کی غفلت سے نومولودبچی کو دونوں پاوں سے معذور کردیا گیا ہے نجی ہسپتال میں نومولود بچی کے انکیوبیٹر میں دونوں پاوں جل گئےذرائع کے مطابق متاثر بچی کے والد کے موقف کے مطابق میری بچی کو قبل ازوقت پیدائش پر انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا بچی کو ایک دن بعد دیکھا تو پاؤں جلے ہوئے تھے جبکہ مذکورہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اپنی مبینہ غفلت کو چھپانے کے لیے بچی کو الرجی کا کہہ کر پٹی باندھتے رہے جب حالات قابو میں نہ رہے تو اس وقت ورثاء کسی بڑے ہسپتال میں لے جانے کی ہدایت کی گئی والد کے موقف کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ زیادہ حرارت سے بچی کےپاوں جل چکے ہیں یاد رہے کہ متاثرہ بچی اس وقت پمز ہسپتال کے برن سنٹر میں زیر علاج ہیں اگر ضلعی انتظامیہ آج بھی ایسے پرائیویٹ ہسپتالوں پر خاموش رہی تو آنے والے وقت میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں