300

ایس پی رینک پر 08سالہ سروس مکمل کرنے والے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 04افسران کو رینک لگانے کی تقریب

ایس پی رینک پر 08سالہ سروس مکمل کرنے والے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 04افسران کو رینک لگانے کی تقریبروزنامہ قوی اخبار اسلام آباد
اسلام آباد (قوی اخبار)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سی پی او ہیڈکوارٹرزکے ہمراہ افسران کو رینک لگائے اور مبارک باد دی،اب آپ کے کاندھوں پر ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں ، خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی کے ساتھ لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں، آئی سی سی پی او
تفصیلات کے مطابق ایس پی کے رینک پر 08سالہ سروس مکمل کرنے والے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 04افسران کو رینک لگانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سی پی او ہیڈکوارٹرزکے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوشیروان علی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حسن جہانگیر،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خانزیب اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حمزہ ہمایوں کو رینکس لگائے ،ان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے کہا کہ پولیس سروس میں محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے امید کرتاہوں کہ قانون کے یکساں نفاذ ،میرٹ کی پاسداری اوربہترین سروس کی فراہمی سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں، انہوں نے مزیدکہاکہ تمام سپر وائزری افسران بہترین ٹیم لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے ماتحت سٹاف سے بہتر ین ڈیوٹی لیں تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں،پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں سپر وائزری افسران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے افسران پیشہ وارانہ خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت اور جدید کمیونٹی پولیسنگ کواپنا شعار بنائیں ، جرائم کے قلع قمع کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلائیں،اس موقع پر نوترقی پانے والے افسران نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمت اور تحفظ ، کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے پولیس فورس کی بہتری اور دیگر امور کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں