383

پولیس نےدوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی( کرائم رپورٹر قوی ڈیجیٹل)گوجرخان پولیس نےدوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم
کو گرفتار کرلیا،اشتہاری ملزم نوید نے اکتوبر 2024 میں لین دین کے تنازع پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہریوں عبداللہ اور رحیم کو قتل کر دیا تھا،گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام زرائع بروے کار لاتے ہوۓ اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا،اشتہاری کے 2 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، ایس پی صدر
سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں