387

تھانہ لوہی بھیر کی حدود بحریہ ٹاؤن فیز3گلی نمبر9سولہ سالہ لڑکی کی گھر کے اندر پنکھے سے لٹکی ڈیڈ باڈی ملی

اسلام آباد (قوی اخبار)تھانہ لوہی بھیر کی حدود بحریہ ٹاؤن فیز3گلی نمبر9سولہ سالہ لڑکی کی گھر کے اندر پنکھے سے لٹکی ڈیڈ باڈی ملی ، ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے واقع قتل ہے یا خودکشی اصل حقائق جاننے کیلئے 174کی کارروائی کر کے میڈیکل لیگل رپورٹ جس میں موت کا تعین ہوگا کا انتظار کرنے لگے ،ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم نے حلات واقعیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کافی حد تک مکمل کرلی جبکہ وارثان نے بتایا کہ جب میت کو غسل دیا گیا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے جس گھر میں واقع قتل یا خود کشی کا پیش آیا انکے مطابق لڑکی نے خود کشی کی ہے لیکن وارثان اب اس بات پر زور دئیے رہے ہیں کہ ہماری بیٹی کو قتل کر کے اس کی نعش کو لٹکایا گیا مزید اصل حقائق سے پردہ چاک میڈیکل رپورٹ اور پولیس کی مثبت تفتیش پر منحصر ہے اگر اس خبر کی بابت کوئی بھی موقف دینا چاہے تو اس کو خبر کا حصہ بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں