236

سیکستھ روڈ راولپنڈی بالمقابل میڈ وے پلازہ کے سامنے فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی کار پارکنگ قائم

سیکستھ روڈ راولپنڈی بالمقابل میڈ وے پلازہ کے سامنے فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی کار پارکنگ قائم

من مرضی کا ریٹ وصول کیا جانے لگا پرچی پر لکھا ہواہے کہ آر ڈی اے سے منظور شدہ کار پارکنگ ہے

ترجمان آر ڈی اے نے دوران موقف بتایاکے سیکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے آر ڈی اے سے کوئی کار پارکنگ منظور شدہ نہیں

راولپنڈی ( )تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میڈ وے فلائی اوور جہاں کچھ وقت قبل ہوٹل قائم ہوئے تھے جنکو آر ڈی اے نے مسمار کردیا تھا اب وہاں میڈ وے پلازہ کے سامنے فلائی اور کے نیچے یوسف خان کار پارکنگ قائم ہے کار پارکنگ میں فراہم کی گئی پرچی پر باقاعدہ آر ڈی اے سے منظور شدہ پارکنگ کا اندراج ہے جبکہ گاڑیوں کی فیس بھی من مانی وصول کی جارہی ہے دوسری جانب جب مذکورہ کار پارکنگ کے منظور ہونے کے حوالے سے ترجمان آر ڈی اے سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ فلائی اوور سیکستھ روڈ کے نیچے کوئی کار پارکنگ آر ڈی اے سے منظور شدہ نہیں آپ اسکی نشاندھی کریں کارروائی ہوگی یہاں پر ضرورت اس امر کی ہے کہ کیسے کوئی انتظامیہ کی اجازت کے۔ بغیر انتہائی کاروباری مرکز والے ایریا میں پرچی کے نام پر شہریوں کو لوٹ رہا ہے جبکہ پرچی دینے والے عثمان نامی شہری کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار سے رابطہ کریں ہم نے منظوری لے رکھی ہے اسطرح پرچی وصول نہیں کررہے ہیں ہمارے پاس کار پارکنگ کا اجازت نامہ موجو د ہے جو میرے پاس موجود نہیں ہے ٹھیکیدار کے پاس ہے اگر کوئی اجازت نامہ فراہم کیا گیا تو اسکو بھی بعد میں خبر کا حصہ بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں