333

سی ڈی اے انفورسمنٹ ان ایکشن کھنہ پل کے ملحقہ ایریا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

سی ڈی اے انفورسمنٹ ان ایکشن کھنہ پل کے ملحقہ ایریا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

کھنہ پل اور سروس روڈ پر قائم ریڈھی ڈھلے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ریڑھیاں و دیگر سامان ضبط کر کے سٹور منتقل کردیا

کھنہ پل ضیاء مسجد اقبال ٹاؤن و دیگر ایریا میں روٹین میں بلا تفریق تجاوزات کیخلاف آپریشن کر رہے ہیں اے ڈی جانزیب خان

اسلام آباد(قوی اخبار)
ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ شاہ جہاں نے تمام انفورسمنٹ کی ٹیموں کو واضع ہدایات کی ہیں ہے کہ بلا تفریق روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے سامان ضبط کریں ڈپٹی ڈی جی کے احکامات کی روشنی میں اے ڈی جانزیب خان کی زیر نگرانی ایریا انسپکٹر امیر جان نے کھنہ پل اور اسے کے ملحقہ ایریا میں دوران آپریشن کافی ریڑھیاں اور دیگر سامان ضبط کر کے سٹور منتقل کردیا اے ڈی جانزیب خان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ کر کے سروس روڈ اور پل سے تمام ریڑھیاں اٹھائی ہیں اور دو گھنٹے وہاں موجود رہا اور کوئی ریڑھی ٹھیلہ لگنے نہیں دیا جبکہ کھنہ پل راول ہسپتال کے سامنے قائم کار پارکنگ کی نشاندھی میڈیا میں کی گئی تھی جس پر ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک ،ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ نے ایریا انسپکٹر کو آپریشن کی ہدایات کی افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں ایریا انسپکٹر راجہ نعیم نے سڑک کے دونوں اطراف کھڑی گاڑیوں کے چالان کیے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جبکہ ایریا انسپکٹر ضیاء مصطفیٰ نے سڑک کے اردگر لگی ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کافی سامان تجاوزات مافیا کا اٹھا لیا سی ڈی اے انفورسمنٹ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن تو کر رہے ہیں لیکن ریڑھی بان دوبارہ سی ڈی اے کی ٹیم کے جانے کے بعد آجاتے ہیں جسکی وجہ سے دشواری کا سامنا عوامی حلقوں کو کرنا پڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں