اسلام آباد( قوی اخبار ) سی ڈی اے اور انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے متاثرین اپس میں لڑ پڑے، بیکھ سیداں سیکٹر ایف الیون فور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ، تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کے حدود گاؤں بیکھ سیداں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہویی جس میں ایک گروپ کے دو افراد ناصر اور اعجاز زخمی ہویے جب کے دوسرے گروپ سے سید اشفاق حسین شاہ زخمی ہویے، کچھ عرصہ پہلے بیکھ سیداں میں سی ڈی اے کی جانب سے متاثرین کے خلاف ایک آپریشن کیا گیا جس میں کافی تعداد میں مقامی لوگوں کے گھر ڈیمولش کر دیے گئے اور مقامی لوگوں کو بےدخل کیا گیا ، بعدازاں چند لوگ جن کے گھر ڈیمولش نہیں کے گئے ان کی جانب سے ایک پٹیشن دائر کی گئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سٹے آرڈر جاری کر دیے گئے، سٹے آرڈر پچھلے 10 مہینے سے ہر تاریخ پر دیے جا رہے ہے، آرڈر جاری ہونے کے بعد وہاں کے مقامی لوگوں نے واپسی کا روخ اختیار کیا اور پھر سے مکانات بنانا شروع کر دیے، اسی معاملے میں جگہ کے تنازعے پے پر دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی ہویی جس کے بعد دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گی سی ڈی اے کی غفلت کی وجہ سے ایک سال گزرنے کے باوجود نہ لوگوں کو بقاجات دے گئے نہ پورا قبضہ لیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگ آپس میں لڑ رہے ہے
325