بہترین کارکردگی کی بدولت امتیاز جنجوعہ کو دوبارہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تعینات کردیا گیا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد (قوی اخبار) نئی حکومت کے قیام سے قبل چیف کمشنر اسلام آباد کی منظوری کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف کو تبدیل کرتے ہوئے انکو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ اینڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اوقات تعینات کردیا گیا
جبکہ امتیاز جنجوعہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسلام آباد تعینات کردیا گیا جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا واضع رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسلام آباد ایک تجربہ کار آفیسر ہیں اور محکمہ مال کے ریکارڈ کو بہترین طریقہ سے مینٹین کروانا جانتے ہیں اور امید ہے کہ وہ محکمہ مال کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کروانے کیساتھ محکمہ مال میں پٹواریوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کیلئے سر توڑ کوشش کریں گے