49

استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانا ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد( قوی اخبار)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانا ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے

،ہماری پارٹی ملکی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل کے کردار پر پورا یقین رکھتی ہے، پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ اقتصادی روڈ میپ ضروری ہے،چندعاقبت نا اندیش سیاسی شعبدہبازوں نے اپنی حکومت کے خاتمے کے وقت آئی ایم ایف کے پروگرام کو برباد کیا،ملک کو کمزور کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرنا اور انجام تک پہنچانا بہت ضروری ہے،آئی پی پی کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا،ہماری پارٹی کا منشور پاکستانی سیاست کی صحت کی بحالی کا نسخہ اورجوان طبقے کا نمائندہ منشور ہوگا،استحکام پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم چیلنج ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام ہے۔ڈیڑھ سو سے زائد جماعتیں اس وقت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ایس او پیز کو فالو کیا ہے استحکام پاکستان پارٹی نے عوام کے خوابوں کی تعبیر بھی ساتھ لگائی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے لئے ترقی کا نیا روڈ میپ تیار کررہی ہے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر جماعت رجسٹر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینگے، آئی پی پی آئندہ ہفتے اپنا منشور جاری کریگی ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہےملک میں آج بھی صحت کا نظام بہتر نہیں ہے۔ ہیلتھ کیئر سیکٹر کے لیے ایک روڈ میپ لے کر آرہے ہیں۔دنیا کی جنگیں اب سرحدوں کی بجائے معاشی جنگیں ہیں۔ آئی پی پی خواتین کو ہنرمند بنا کر مرکزی دھارے میں لائیں گی۔ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمارا منشور میں نوجوان طبقے کے لیئے اقدامات شامل ہیں۔ ہم نوجوانوں کو ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض سے بھی انہیں روشناس کروائیں گے۔پوری سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا اٹھائیں تو دلفریب نعرے نظر آئیں گے ۔جب تک پالیسی کے ساتھ اس کے لاگو کرنے کے طریقے نہیں ہوتے۔اسکا اثر اور اسکا فائدہ نچلی سطح تک نہیں پہنچ سکتا۔نوجوان نسل ہماری بارود سے بھرے میزائل ہیں۔نوجوانوں کی تعلیم کے لیے تعلیم کی بات تو کرتے ہیں مگر کوالٹی ایجوکیشن کی طرف جاتا کوئی نہیں۔آئی پی پی متحدہ پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔نوجوانوں کے لیئے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ڈیجیٹل پاکستان کے لیئے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔ ہمارا مستقبل ہمارا نوجوان ہے ہیومن ریسوس پر انوسٹمنٹ کریں گی۔ پاکستان میں خوشحالی کے بند دروازہ کھلنے جارہے ہیں۔ کسی خود پرست کی انا اور تکبر کی وجہ سے شاید قدرت بھی ہم سے کچھ عرصہ کے لئے ناراض ہو گئی تھی ۔ عاقبت نا اندیش سیاسی شرمین نے اپنی حکومت کے خاتمے کے وقت آئی ایم ایف کے پروگرام کو برباد کیا۔ پاک فوج نے زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے انتہائی بے مثال منصوبے کا آغاز کیا ہے جس سے اس شعبے میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ ایسے منصوبے اس بات کی گواہی ہیں کہ قدرت ایک بار پھر ہم پر راضی ہو گئی ہے۔ ہمیں اپنی لگن محنت اور حب الوطنی سے پاکستان کو مستحکم مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزادانہ حیثیت سے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کی الائمنٹ کی درخواست بھی جلد ہی دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی حادثاتی طور پر نہیں بنی بلکہ ملک کے موجود سیاسی و اقتصادی بحران کے ردعمل کے طور پر وجود میں آئی ہے۔ پاکستان کو متام اور خوشحال بنانا ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تقسیم کے عمل نے ہمیں کمزور کر دیا ہے۔ ان حالات میں مستحکم ہونے کے لئے ہمارا آپس میں متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی متحد اور متحکام پاکستان کی سوچ لے کر وجود میں آئی ہے، ہیلتھ کیئر سیکٹر کے لیے ایک روڈ میپ لے کر آرہے ہیں۔دنیا کی جنگیں اب سرحدوں کی بجائے معاشی جنگیں ہیں۔ آئی پی پی خواتین کو ہنرمند بنا کر مرکزی دھارے میں لائیں گی۔ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمارا منشور میں نوجوان طبقے کے لیئے اقدامات شامل ہیں۔ ہم نوجوانوں کو ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض سے بھی انہیں روشناس کروائیں گے۔پوری سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا اٹھائیں تو دلفریب نعرے نظر آئیں گے ۔جب تک پالیسی کے ساتھ اس کے لاگو کرنے کے طریقے نہیں ہوتے۔اسکا اثر اور اسکا فائدہ نچلی سطح تک نہیں پہنچ سکتا۔نوجوان نسل ہماری بارود سے بھرے میزائل ہیں۔نوجوانوں کی تعلیم کے لیے تعلیم کی بات تو کرتے ہیں مگر کوالٹی ایجوکیشن کی طرف جاتا کوئی نہیں۔آئی پی پی متحدہ پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔نوجوانوں کے لیئے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ڈیجیٹل پاکستان کے لیئے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔ ہمارا مستقبل ہمارا نوجوان ہے ہیومن ریسوس پر انوسٹمنٹ کریں گے،آئی ٹی ایسا حل ہے جو گھر میں بیٹھ کر بیٹی ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکتی ہے،ترقی کے نام پر نعرے لگائے گئے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، تقسیم شدہ پاکستان کی قیمت پوری قوم ادا کر رہی ہے۔اس وقت لیگل ریفارمز پاکستان کا سب سے بڑا جیلنچ ہےجب انصاف کا ترازو اور ترازو کے پلڑے ایک جانب جھک جائیںاور ججز ایک مخصوص ایجنڈے پر چل پڑیں تو ریفارمز کی ضرورت ناگزیر ہوجاتی ہے۔ملک بھر میں رول آف لاء کی بات کو سنتے رہے مگر دیکھائی نہیں دیتے۔اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا زرعی ملک میں فوڈ سیکورٹی چیلنج بنی ہوئی ہے۔ زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کی جھلک آئی پی پی کے منشور میں نظر آئے گی،آئی پی پی ملک کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھانے جارہی ہے،ہم محض دعوے نہیں بلکہاپنے دعوؤں کو عملی طور پر سچ کر کے دیکھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں