62

تربیت یافتہ اساتذہ ہی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول

اسلام آباد قوی اخبار
تربیت یافتہ اساتذہ ہی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نجی تعلیمی اداروں کے لئے بنائی گئی ریگولیٹری اتھارٹی اپنے پارٹنرز کی مدد سے تعلیم کو بہتر کررہی ہے ان خیالات کا اظہارآج
UNFPA،ACT اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو لائف سکل بیسڈ ایجوکیشن کو اپنے نصاب کا حصہ بنانا چاہیے۔تربیتی ورکشاپ میں پرائیویٹ سکولز کےاساتزہ اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ زندگی کی مہارتوں پر تعلیم (LSBE) کی گائیڈ لائنز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سی ای او ایکٹ مبشر بنوری ، UNFPA
کی نمائندگی ربعیہ پاشا اور مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ڈاکٹر محمد افضل بابر نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ریگولیٹری کی جانب سے منعقد کی جانیوالی اس ٹرینگ کو سراہا-
اس پروگرام کے تحت باقی تمام پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کے لیے بھی ایسے ٹریننگ سیشنز کا جلدآغاز کیا جاۓ گا تاکہ اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جا سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں