اے این ایف ہیڈکوارٹر میں النساء سیکرٹریٹ کا افتتاح،اسلام آباد قوی اخبار 17 اگست 2023 کو النساء فورم کے سیکرٹریٹ کا اے این ایف ہیڈکوارٹر میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ صنفی مساوات کے تمام پہلوؤں کے تحفظ کیلئے اے این ایف کے دیگر اہم اقدامات میں خواتین کے لیے ہاسٹلز، ڈے کیئر سینٹرز، خصوصی زنانہ کمروں کی تعمیر شامل ہے۔ سینئر ترین لیڈی افسر کی سربراہی میں انسدادِ حراساں کمیٹی کی تشکیل، خواتین کے کیریئر پلاننگ سیل کا قیام اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کوششوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے سفر میں اے این ایف کو اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے، انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (INL) اور UNDP کی طرف سے اے این ایف جینڈر سٹریٹیجی و ایڈوکیسی پلان 2022-2027 میں تعاون حاصل رہا ہے۔ اے این ایف، INL اور دیگر بین الاقوامی شراکت دارں کے اشتراک سے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کثیر الجہتی اقدامات کرنے کا متمنی ہے۔
56