101

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا تاجر برادری کے ہمراہ آئی ایٹ مرکز میں نصب نئے کیمرے جات کا افتتاح

اسلام آباد (قوی اخبار )آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا تاجر برادری کے ہمراہ آئی ایٹ مرکز میں نصب نئے کیمرے جات کا افتتاح،
ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور اسکے دوسرے مرحلے پر بھی جلد کام شروع کرنا ہوگا، اسلام آباد کی تاجر برادری کے ہمراہ تمام تجارتی مراکز میں ایسی طرح کے اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ کا احساس حاصل ہو اور وہ عناصر جو عام شہریوں کے تحفظ کو نقصان پہنچانے چاہتے انکا قلع قمع کیا جاسکے، آئی سی سی پی او

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تاجر برادری کے ہمراہ آئی ایٹ مرکز میں نصب نئے کیمرے جات کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سینئر پولیس افسران، اسلام آباد کی تاجر برادری اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ان کیمروں کی تنصیب کے دوسرے مرحلے پر بھی جلد کام شروع کرنا ہوگا تاکہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کا کوئی موقع نہ مل سکے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کے ہمراہ تمام تجارتی مراکز میں ایسی طرح کے حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے تاکہ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ کا احساس حاصل ہو اور وہ عناصر جو عام شہریوں کے تحفظ کو نقصان پہنچانے چاہتے انکا قلع قمع کیا جاسکے، آئی سی سی پی او نے افسر مہتمم تھانہ انڈسٹریل ایریا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ایٹ مرکز کی طرح آئی نائن اور آئی ٹین مرکز میں بھی اسی طرح کے اقدامات فوری عمل لائیں نیکی کے کاموں میں ہم سب کوایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہئے جبکہ برائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہیں کرنا چاہیے، ہم بہت سا وقت ضائع کر چکے ہمیں چاہیے کے ہم تاجروں کو وہ محفوظ ماحول مہیا کریں جو پاکستان کو آگے لے کر جائے، ہمارا کام ہے آپکو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آپکو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا، اس موقع پر اسلام آباد کی تاجر برادری نے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں