218

اسلام آبادکیپیٹل پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی چوہدری عابد حسین کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹرفیض آباد میں الوداعی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (قوی اخبار ) اسلام آباد کیپیٹل پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی چوہدری عابد حسین کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹرفیض آباد میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں سی پی او سیف سٹی / ٹریفک شعیب خرم جانباز اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرسینئر پولیس افسران و جوان بھی موجود تھے، سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور ریٹائر ڈہونے والے ایس پی چوہدری عابد حسین کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرنے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ کیلئے کھلے ہیں ، آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کی خد مات کو سراہتے ہوئے اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں