149

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پر شہریوں کی حفاظت کیلئے مارگلہ پٹرول یونٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد( قوی اخبار )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پر شہریوں کی حفاظت کیلئے مارگلہ پٹرول یونٹ کا افتتاح کردیایہ یونٹ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے،فٹ پٹرول میں 10 پولیس افسران شامل ہیں جو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ٹریلز پر پیدل گشت کریں گے، موٹرسائیکل یونٹ میں06 موٹرسائیکلز اور 16 افسران جبکہ گھڑ سوار چار گھوڑوں پر ٹریلز پر گشت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ٹریلز پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مارگلہ پٹرول یونٹ کا افتتاح کر دیاہے، اس سلسلے میں مارگلہ ٹریلز پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ،اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران ،سول سوسائٹی کے ممبران،بائیکرز،فرنڈز آف پولیس پروگرام کے طلباءسمیت دیگر عہدیداران موجو د تھے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ پٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا،یہ یونٹ تین حصوں پر مشتمل ہے،جن میں فٹ پٹرول،موٹرسائیکل پٹرول اور گھڑ سوار پٹرول کے دستے شامل ہیں،فٹ پٹرول میں 10 پولیس افسران شامل ہیں جو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ٹریلز پر پیدل گشت کریں گے، موٹرسائیکل یونٹ میں06 موٹرسائیکلز اور 16 افسران موجود ہیں،جبکہ گھڑ سوار چار گھوڑوں پر ٹریلز پر گشت کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ پٹرول یونٹ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے،اس ٹریلز یونٹ کی تشکیل کا مقصد ٹریلز پر آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، اگر کوئی شہری رستہ بھول جاتا ہے یا کوئی ایمرجنسی ہوجاتی ہے تو یونٹ میں شامل پولیس افسران فوری مدد کے لئے پہنچیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی فوری داررسی اور انکو درپیش مسائل کے بروقت حل کیلئے اسلام آباد پولیس کو تمام وسائل مہیا کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات آراستہ ہوں،جبکہ اسلام آباد پولیس ایف آئی آر کے فوری اندارج کو یقینی بنانے کے ساتھ وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے قلع قمع کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں