82

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے۔ترجمان

اسلام آباد( قوی ڈیجیٹل )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 روپے سے لیکر 190 روپے تک کی کمی کردی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا چائے، مختلف مصالحے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہیں واضح رہے کہ حال ہی میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہمیشہ کی طرح اپنے صارفین کے لئے معیاری اشیاء خوردونوش عام مارکیٹ کی نسبت ارزاں نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے کارفرما ہے۔
تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کے لئے کسی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں