سی ڈی اے انفورسمنٹ کا مجسٹریٹ ذیشان بجرانی کی زیر نگرانی کھنہ کے ایریا میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن
اسلام آباد (قوی اخبار)وفاقی دارالحکومت کے انتہائی گنجان ایریا جہاں پر تجاوزات میں اضافے کی بدولت شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا چیئرمین سی ڈی کی ہدایات کی روشنی پر سی ڈی اے انفورسمنٹ اور مجسٹریٹ ذیشان بجرانی کی زیر نگرانی اے ڈی جہانزیب خان ایریا انسپکٹر بشارت پاشا پولیس اور سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کھنہ پل سے لیکر صنم چوک تک سڑک کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پانچ ٹرک سامان ضبط کر کے سی ڈی اے سٹور منتقل کیا آج کے آپریشن میں سی ڈی اے انفورسمنٹ نے سڑک کے کنارے سوزوکی گاڑیوں اور لوڈر رکشہ کو بھی کرین کی مدد سے سی ڈی اے سٹور منتقل کیا جہنوں نے سوزوکی گاڑیوں اور رکشوں پر سبزی فروٹ لگا کر سڑک اور پبلک پلیس کا بند کر رکھا تھا واضع رہے کہ ان لوڈر رکشوں اور سوزوکیوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی تھی دوران آپریشن یا سی ڈی اے انفورسمنٹ کی گاڑی کو دیکھا کر رکشہ یا گاڑی وہاں سے آگے لے جاتے تھے اور ہر بار بچ جاتے تھے لیکن اس مرتبہ سی ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے مجسٹریٹ ذیشان بجرانی کی بہترین حکمت عملی سے انکو پکڑ کر سٹور منتقل کیا علاہ مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ٹیم کی ہر آپریشن میں پوری مدد کر رہی ہے تجاوزات مافیا کو کسی صورت بھی معافی نہیں دی جائیگی اے ڈی انفورسمنٹ جہاں زیب کا کہنا ہے گزشتہ روز ضیاء مسجد سے تجاوزات کا خاتمہ کیا آج کھنہ پل سے صنم چوک تک تجاوزات کیخلاف کامیاب آپریشن کیا جو جاری ہے تجاوزات کے خاتمے تک روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے گا
61