کراچی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے تینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ،
آئی سی سی پی او کی خصوصی ہدایات پر سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کامکمل دورہ کروایا ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم ، ڈیٹا ہب یونٹ ،جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا وزٹ اوراسکے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے تینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکی خصوصی ہدایات پر سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے سینئر افسران کے ہمراہ وفدکا استقبال کیا اور سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم ،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ،جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ بھی کیا، سیف سٹی کے دورہ کے بعد وفد نے آئی سی سی پی او سے ملاقات کی جہاںوفد کو بتایا گیاکہ سیف سٹی اسلام آباد پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر،ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،ڈیٹا ہب یونٹ،ڈسپیچ کنٹرول سنٹر،ای چالان سسٹم اور ” پکار- 15 ” ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں،انہوں نے شہر میں سیف سٹی کیمروں کی ورکنگ اور افادیت کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے شہر کی سکیورٹی، جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر سیف سٹی پراجیکٹ کی کوریج شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دی گئی اور اس میں مزید 10 فیصد کیا گیاہے،سیف سٹی کی خدمات کو شہر کے مختلف علاقوں سمیت اہم تجارتی مراکز، بلڈنگز، میٹروبس، ٹال پلازوں اور نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار اداکررہے ہیں ،وفد نے اس اہم پروجیکٹ اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر آئی سی سی پی او اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
48