138

راولپنڈی اسلام آباد میں غیر قانونی قائم ٹرانسفر ریپیرنگ ورکشابوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز

اسلام آباد ( قوی اخبار )راولپنڈی اسلام آباد میں غیر قانونی قائم ٹرانسفر ریپیرنگ ورکشابوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز
غیر قانونی طریقہ سے ٹرانسفر رپیر کرنے اور کروانے والوں 19لائن سپرٹینڈنٹ اورایک لائن مین اور ورکشاب کے مالکان کیخلاف ایف آئی میں مقدمہ درج تفتیش شروع گزشتہ روز ایس ڈی او بہارہ کہو اربن ایم اینڈ ٹی انسپکٹر لیب ،اسسٹنٹ مسعود ستی سرکل اسلام آباد اور ایف آئی اے ٹیم نے ٹرانسفر رپیر نگ ورکشاب اے اینڈ ایس انجیرنگ ورکس واقع شاہین فارم مین سمبلی ڈیم روڈ بہارہ کی انسپکشن کی گئی دوران انسپکشن ورکشاب میں کچھ ٹرانسفر درست حالت میں اور کچھ کھلے ہوئے موجود پائے گئے جن کی بابت ورکشاب مالکان سے ثبوت طلب کیے گئے جوثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ایف آئی آر کا متن
ثبوت کی عدم فراہمی سے یہ ثابت ہوا کہ ورکشاب مالکان دیگر افراد سے ملک کر ان لیگل ٹرانسفر کی رپیئرنگ ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں ایف آئی آر کا متن اگر ائیسکو عملہ ملوث ہے تو ریکارڈ حاصل کر کے ان کیخلا ف بھی کارروائی کی جائیگی نجی ورکشاپ سے 53 کے قریب ٹرانسفر ملے ہیں جن کی سریل نمبر کمپنی نام اور حالت اوپن یا بند بتائی گئی ہےدرج ایف آئی آر میں اصل ملزمان کمپنی کے مالکان کو بتایا گیا جبکہ 19لائن سپرٹینڈنٹ اور ایک لائن مین کا نام بھی ایف آئی آر میں دیا کیاگیا ایف آئی آر میں درج ناموں میں لائن سپرٹینڈنٹ شاہد،امجد،صدیق،فیصل ،بنگش،نوزمان، قمر کلیامی،شوکت،شاہد سلیم،طارق،واجد،پرویز،اقبال ،شہزاد،توصیف،قاضی،حفیظ،خالد،عظمت،لائن میں وسیم شامل ہیں جبکہ اصل ملزمان میں مہروز فرید،افضال شاہ شامل ہیں واضع رہے کہ غیر قانونی ورکشاب کیخلاف کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں