42

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔6 کاروائیوں میں 127کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔6 کاروائیوں میں 127کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار۔

اسلام آباد (قوی اخبار)ایم 1 موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر گاڑی سے 45کلو 600گرام چرس برآمد۔ برآمد شُدہ چرس فیول ٹینک میں بنے خُفیہ خانے اور ایکسٹرا ٹائر (سٹپنی) سے برآمد ہوئی۔
پشاور اور لاہور کے رہائشی ایک خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار۔
سوہاوہ جہلم پر ترکئی ٹول پلازہ کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 600گرام چرس برآمد۔
جڑانوالہ فیصل آباد کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 24کلو افیون اور 42کلو چرس برآمد۔ فیصل آباد کا رہائشی مُلزم گرفتار۔مین سپُر ہائی وے کراچی کے قریب کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 12کلو چرس برآمد۔
کورئیر کمپنی کے ہیڈ آفس کراچی پر کاروائی میں 7عدد دروازوں کے ہینڈلز پر مشتمل پارسل سے 735 گرام ہیروئن برآمد,برآمدہ ہیروئین سٹیل کے بنے ہینڈلز میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔مذکورہ پارسل برطانیہ کے لئے بُک کیا گیا تھا۔ٹانک روڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی دو ملزمان کے قبضے سے 2کلو 400گرام چرس برآمد۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں