اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیات کی لت میں مبتلاءاور منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،
اسلام آباد (قوی اخبار)پھلگر اں کے ملحقہ علاقوں میں تھانہ پھلگراں پولیس کا آپریشن ،دوران آپریشن پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت 13جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ بھا ری مقدار میں منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ،مقدما ت درج ، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لئے خصوصی کریک ڈاو¿ن جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ پھلگر اں پولیس ٹیم نے منشیات کی لت میں مبتلاءافراد اور منشیات فروشو ں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن تھانہ پھلگر اں کے مختلف علاقوں میں کیا گیا،آپریشن کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کو چیک کیااور گردونواح میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث پا نچ منشیا ت فروشوںسمیت 13جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدما ت درج کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کی شنا خت شاہد محمود، پر ویز اختر، ذہین پر ویز، غا لب حسین، مناظر حسین، محمد عمران، محمد رمضان، محمد اشتیا ق، خا ور اشتیا ق، محمد رضو ان، محمد وقاص، جبا ر احمد اور با بر حسین کے نامو ں سے ہو ئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک شہر بنانے کے لئے یہ آپریشنز جاری رہیںگے،انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ناسور کے خاتمہ کے لئے اداروں کے ساتھ تعاون کرے اور ایسے عناصر کی پشت پناہی اور ان کے خلاف تعاون نہ کرنے والے افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کر نا پڑے گا،نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گااور معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کام جاری رکھے گی۔