296

ہومی سائیڈ یونٹ سہالہ سرکل کی کامیاب کارروائی تہرے قتل،اقدام قتل کے 4ملزمان گرفتار

ہومی سائیڈ یونٹ سہالہ سرکل کی کامیاب کارروائی تہرے قتل،اقدام قتل کے 4ملزمان گرفتارتھانہ سہالہ کے علاقہ میانہ تھب بچوں کی مختلف اوقات میں ہونے والی لڑائی میں بڑے گود پڑے تھے جس کے نتیجہ میں 3 افراد قتل ،6افرار زخمی ہوئے تھےایس ایچ او سہالہ اور ہومی سائیڈ یونٹ کے انوسٹیگیشن آفیسر سب انسپکٹر طارق بمعہ ٹیم نے 3دنوں کے اندر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے تین دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا بہت جلد آلہ قتل برآمد کر کے ملزمان کو ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر چلان کیا جائے گا ہومی سائیڈ یونٹ کی بہترین کارکردگی پر افسران بالا نے شاباش دی اور میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹھوس ثبوت کیساتھ چالان کرنے کی ہدایات جاری
اسلام آباد ( اسد محمود چوہدری)تھانہ سہالہ پولیس کو بلال مصطفی ولد غلام مصطفیٰ نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ سائل سکنہ پیر سوہاوہ داخلی میانہ تھب ضلع اسلام آباد کا رہائشی و سکونتی ہے آج مورخہ 22.03.2024 بوقت تقریبا 5/15 بجےدن اپنے گھر میں موجود تھا کہ فائرنگ کی آواز آئی جیسے ہی باہر سامنے دیکھا تو ذو القرنین پر ویز ولد پرویز حسین مسلح 30 بور پسٹل، فرحان گلفام ولد گلفام حسین مسلح 30 بور پسٹل سکنہ پیر سوہاوہ داخلی میانه تھپ ضلع اسلام آباد اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے ابھی فائرنگ سے ایک گولی جو کہ میرے کندھے پہ لگئی اور بدستور فائرنگ سے دیگر فائر جو کہ دونوں کر رہے تھے کی فائرنگ سے غلام مصطفیٰ ولد زمان علی، محمد زبیر اقبال ولد ظفر اقبال، عمیر اقبال ولد ظفر اقبال، سدرہ زوجہ ظفر اقبال سکنہ پیر سوہاوہ ضلع اسلام آباد کو گئے جس سے غلام مصطفیٰ اور زبیر اقبال فوت ہو گئے بقیہ شدید زخمی ہوئے وجہ عناد بچوں کی آپس میں لڑائی تھی ہمارے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے ہمیں ناحق قتل و مضروب کیا گیا قانونی کاروائی کی جائے اطلاع وقوعہ پا کر من ASI معہ ارائیاں محمد حسین 6678/HC، فرزاد 3980/C، فیضان 724/C عزت علی 1674/Pims-C پایا تو تین کس اشخاص مسمیان (1) زبیر اقبال ولد ظفر اقبال (2) نظام مصطفیٰ ولد زمان علی (3) پرویز حسین ولد محمد حسین کی نعشیں اور (6) کسی مضروبان (1) عمیر اقبال ولد ظفر اقبال (2) بلال مصطفیٰ ولد غلام مصطفی (3) گلفام ولد قربان علی (4) یاسر عرفات ولد محمد حسین (5) بدیل گل ولد گلبهار حسین (6) مسماۃ سدرہ زوجہ زبیر اقبال ساکنائے پیر سوہاوہ میانہ تھب اسلام آباد ایمر جنسی وارڈ میں موجود تھے جن کے جسموں کا سرسری ملاحظہ کر کے الگ الگ فارم صور تحال مرتب کیئے درخواست برائے پوسٹمار غم و درخواست ہائے رکھے جانے نعش مار چری الگ الگ مرتب کر کے اور معر وبان (6) کس بالا کے نقشہ جات مغروبی الگ الگ مرتب کر کے جناب CMO صاحب Pima کو موصول کروائے مغروب مسمی بلال مصطفی نے تحریری درخواست مندرجہ بالا پیش کی مضمون درخواست و حالات واقعات سے سر دست صورت جرم 302/324/34 ت پ درج کر لیاگیا ڈی پی او سواں زون اور ایس ڈی پی او سہالہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او سہالہ اور ہومی سائیڈ یونٹ سہالہ سرکل کے انوسٹیگیشن آفیسر سب انسپکٹر طارق نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تہرے قتل ،اقدام قتل میں ملوث چار افراد جن میں بلال مصطفی ،عمیر اقبال،ذوالقرنین،فرخ کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے تین دن کا جسمانی ریمانڈ مجاز عدالت سے حاصل کرلیا ہومی سائیڈ یونٹ کی بہترین کارکردگی اور قلیل وقت میں ملزمان کی گرفتاری پر افسران بالا نے شاباش دی اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چلان کرنے کی ہدایات جاری کردی واضع رہے کہ اتنا بڑا واقع بچوں کی لڑائی پر پیش آیا جس سے تین انسانی زندگیاں کا ضیاں اور چھ افراد زخمی ہوئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں