۔اسلام آباد( قوی اخبار )کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا تھانہ سیکر ٹریٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن ، سرچ آپریشن کے دوران 70گھروں کی تلاشی،50 مشکوک افراد ،05 موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا ،جبکہ 02مشکوک افراد اورایک غیر قانونی موٹرسائیکل تھانہ منتقل ، آپریشن کا مقصد منشیات کا خاتمہ،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرناہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سیکرٹریٹ کے مختلف علاقوں میںسرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں سی ٹی ڈی ،مقامی پولیس اور ایف سی کی ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران70گھروں کی تلاشی ،50 مشکو ک افراد ،05موٹرسائیکلزکو چیک کیاگیا،جبکہ02مشکوک افراد اور ایک غیرقانونی موٹرسائیکل کو ویریفکیشن کیلئے تھانہ منتقل کیا گیا ، آئی سی سی پی اونے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے، اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوںکیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا” پکار-15 “پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
45