50

کوٹلی ستیاں کے ہیلتھ موبائل یونٹ کے لیے گاڑی نہ دینا اہل علاقہ کیساتھ نا انصافی ہے

محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے نیو سیاحتی مقام کے ساتھ ظلم بند کیا جائے ہمیں احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جاے

کوٹلی ستیاں (نوید ستی سے ) صدر جماعت اسلامی یوتھ (کے یوآئی) تحصیل کوٹلی ستیاں صہیب افتخار ستی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مری، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کو الگ الگ دور داز علاقوں کے لیے موبائل ہلیتھ ہونٹ فراہم کیا گیا لیکن مری کے ضلع بننے کے بعد کوٹلی ستیاں کے ساتھ انتظامیہ کی طرف سے زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے ترقیاتی کاموں میں بھی کوٹلی ستیاں کو یکسر نظر انداز کرنے کیساتھ ساتھ اب محکمہ صحت کے آفیسران جو موسم گرما میں موسم کا لطف دوبالا کرنے کے لیے اپنا تبادلہ مری کروا لیتے ہیں ان کی طرف سے محکمہ صحت کوٹلی ستیاں کا ہلیتھ موبائل یونٹ بھی مری کو دے دیا گیا جو سراسر اس پسماندہ تحصیل کوٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ نا انصافی کی انتہا ہے کوٹلی ستیاں کی عوام کا بھی بطور پاکستانی شہری صحت کی سہولیات پر استحقاق ہے جس کے برخلاف محکمہ صحت کے اعلی آفیسران کوٹلی ستیاں سے یہ حق چھین رہےہیں اگر مری سیاحتی مقام ہے تو کوٹلی ستیاں کو بھی حکومت پنجاب کی طرف سے سیاحتی مقام کا درجہ دیا گیا ہے جو کہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں