36

صادق آباد پولیس بھائی،والدہ بھابھی کو تشدد کرنے والے ملزمان سے مل گئی،مدعی مقدمہ رضوان


راولپنڈی(قوی اخبار)راولپنڈی تھانہ صادق آباد کی حدود میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر ملزمان نے حملہ کر کے دو بھائیوں کو زخمی کرنے کیساتھ سمیت خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنا یا لیکن نوٹوں کے بل بوتے پر پولیس کی گرفت سے بچ گئے شہری محمد رضوان ولد مہربان کے مطابق غلام مصطفی اور اس کے والد محمد غوث نے میرے بھائی پر غلام مصطفی نے کلہاڑی اور محمد غوث نے ڈنڈوں کے وارکیے جس سے میرے بھائی کا بازو دو جگہ سے ٹوٹ گیا اور سر زخمی کردیابھابھی اور والدہ کو بھی ضربات آئیں ہم نے برموقع ون فائیو پر کال کرکے حملہ کرنے والے ملزمان کو آلہ ضرار کیساتھ متعلقہ تھانہ صاق آباد پولیس کے تفتیشی افسر امیر گوندل کے حوالے کیا لیکن تھانہ صادق آباد پولیس نے بروقت ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنانے کی بجاے میڈیکل لیگل کی رپورٹ تک مقدمہ التوا رکھتے ہوئے برموقع گرفتار ملزمان کو آلہ ضرر کیساتھ چھوڑدیا اور چار دن بعد مقدمہ میڈیکل لیگل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیا جس پر ملزمان کو رلیف مل گیا اور ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت حاصل کر لیں اور میرے سامنے گھومنے لگے جس پر میں نے متعلقہ تفتیشی کی تفتیش پر عدم اعتماد کرتے ہوئے سی پی اوراولپنڈی کو تبدیلی تفتیش کی کھلی کچہری میں درخواست دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کروا کر انکو قانون کے مطابق سزا دلوانے کا مطالبہ کیا او درخواست کے مطابق جرم نہ لگانے اور بروقت مقدمہ درج نہ کر کے ملزمان کو ضمانت کا موقع دینے پر متعلقہ تفتیشی امیر گوندل سب انسپکٹر کیخلاف کارروائی کی استدعا کی جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس پی راول کو میری درخواست براے قانونی کارروائی کیلئے مارک کردی مذکورہ واقع کے اصل حقائق جاننے کیلئے ترجمان راولپنڈی پولیس سے موقف جاننے کیلئے رابط لیکن رابط ممکن نہ ہوسکا اگر وہ یا کوئی مذکورہ کیس کا تفتیشی موقف دینا چاہتے ہیں تو ادارہ باخوبی شائع کرئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں