اسلام آباد۔ قوی اخبار آئی جی اسلام ابادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیرِ صدارت اجلاس۔ناقص تفتیش اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر تین ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا۔
تبدیل شدہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
تمام سینئر افسران تفتیش کی نگرانی خود کریں گے۔
تفتیش کے تمام امور کی ڈی پی او کی زیر نظر ہوگی اور وہ تصدیقی ضمنی تحریر کریں گے۔
تمام ڈی پی اوز کے ساتھ لاء افسر متعین کردئیے گئے ہیں تاکہ مقدمات کی پیروی اور سزا کے عمل کو موثر بنایا جاسکے۔
ایس ڈی پی اوز کو وارننگ دی گئی کہ وہ اپنے علاقے میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے کردار ادا کریں۔پولیس بیورو آف انوسٹیگیشن کے قیام کے بعد تمام تھانہ انچارج کو ٹارگٹ مہیا کئے گئے ہیں۔
اشتہاریوں، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مالیاتی جرائم میں ملوث مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔تمام افسران سزاوں اور پراپیگنڈہ سے پریشان نہ ہوں اور اپنا کام دلجمعی سے کام کریں