38

تھانہ کھنہ کی حدود سے فرار ملزم کی چیمبر روڈ دوران ناکہ بندی پولیس پرفائرنگ دو اہلکار زخمی ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سےجانبحق ر

چیمبر روڈ پولیس کا سرچ آپریشن مشکوک افراد کی پولیس پر فائرنگ ایک شخص جانبحق دو پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد (قوی اخبار )چیمبر روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی توگاڑی پر سوار ملزمان نے پولیس پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ملزمان کی فائرنگ سے دوفائر پولیس اہلکار کو لگے جو حفاظت خوداختیاری کے تحت محفوظ رہے۔ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ملزم بھی شدید زخمی ہوگیا۔
ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جس کی شناخت صیام کے نام سے ہوئی۔زخمی ملزم ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔
ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ملزمان جی تیرہ میں ایک طالب علم کے قتل، مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔
ملزمان متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں راولپنڈی پولیس کو بھی مطلوب تھے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔
گزشتہ شب ایک پولیس افسر بھی نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں