57

سپرٹینڈنٹ انجنئیر اسلام آباد سرکل کی کھلی کچہری شروع

چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر امجد علی خان کی خصوصی ہدایات پر ائیسکو کے سپرٹینڈنٹ انجنئیر کی طرف سے اپنے سرکل میں کھلی کچہری شروع کردی

کھلی کچہری میں صارفین بجلی کے متعلق اور واپڈا ملازمین کے حوالے سے شکایات درج کروا سکتے ہیں

سب ڈویژن ترلائی میں تعینات لائن سپرٹینڈنٹ نیو کنکشن کی سائیڈ از خود چیک نہیں کرتے بلکے کنٹریکٹ پر بھرتی اسسٹنٹ لائن مین سے چیک کروا رہے ہیں جو بغیر پیسوں کے فائل پاس نہیں کرتے ایس ڈی او نے بھی آنکھیں بند کررکھی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں

کھلی کچہری میں کال کرنے کے لیے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے آئیسکو افسران کی طرف سے درج ذیل نمبر فراہم کیا گیا ہے جس پر صارفین کال کرسکتے 0519292675
صارفین شکایات کا اندراج کرواتے ہوئے اس بات کا خیال رکھے کے وہ اپنا رابط نمبر بل کا ریفرنس نمبر اور سب ڈویژن کانام لازمی بتائیں تاکہ انکی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں