اسلام آباد (قوی اخبار)
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت ایکشن اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،
اٹھارہ رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ،
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے اے ای ٹی اوز نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو چیک کیا گیا،
دورانِ چکنگ گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے اٹھارہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اب گاڑیوں سے رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں سے فل فور رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کاروائی سے بچا جاسکے،
واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،