اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے کانسٹیبل عنصر محمودکی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزمیں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میںآئی سی سی پی او، پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی،آئی سی سی پی اونے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے کانسٹیبل عنصر محمودکی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اس آبادمیں ادا کر دی گئی،نمازہ جنازہ میںاسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں ،سی پی او سیف سٹی سمیت سینئر پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی،آئی سی سی پی او نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحوم اسلام آباد کیپیٹل پولیس لاجسٹک ڈویژن میں تعینات تھے، گزشتہ روز کیپٹن کرنل شیرخان شہید روڈ پر کانسٹیبل عنصر محمود پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ،گولی لگنے سے کانسٹیبل عنصر محمود شدید زخمی ہوگئے اور جان کی بازی ہار گئے،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میںناکہ بندی کی ،وقوعہ کے بعد آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اورایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی،تفتیشی ٹیم کو جلد از جلد وقوعہ کی ہر زاویے سے تفتیش کرنے کی ہدایت کی اور وقوعہ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلانے کے احکامات جاری کئے،مرحوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے بھیج دیا گیا،آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کی مکمل مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔