راولپنڈی ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کاریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری وکارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔تھانہ کی سطح پرمیرٹ اور انصاف کی بلاتعطل فراہمی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ریجنل دفتر میں اوپن ڈورپالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے اضلاع سے آئے شہریوں نے آر پی او کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درخواستیں پیش کیں، کھلی کچہری میں محمد علی، سید واصف، علی انور، سعید اختر، محمد انور، عبدالقدیر اور دیگر شہریوں نے مختلف نوعیت کی درخواستیں پیش کیں جن پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ آر پی او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ کی سطح پر میرٹ اور انصاف کی بلاتعطل فراہمی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہی