اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کا سربراہ پاکستان نیوی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام میں ملاقات۔
ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور اہم معاملات کے بارے میں تجاویز پیش کیں،سربراہ پاکستان نیوی نے وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں اسلام آباد پولیس کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے سربراہ پاکستان نیوی ایڈمرل امجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیںملاقات، ملاقات کے دوران آئی سی سی پی او اور سربراہ پاکستان نیوی نے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اہم معاملات کے بارے میں تجاویز پیش کیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور پاکستان نیوی کے درمیان اسلام آباد کی سکیورٹی کو مزید موثربنانے کیلئے دونوں اداروں کے مابین انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سربراہ پاکستان نیوی نے وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا۔
50