50

سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید کا مخلتف یوسی کا وزٹ ترقیاتی کاموں کا جائزہ

سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید کا مخلتف یوسی کا وزٹ ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اسلام آباد کی جن یوسی میں پانی کی قلت ہے وہاں پر پانی کی سپلائی کی سکیم دے رہے ہیں

اسلام آباد (قوی اخبار )سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد *چوہدری رفعت جاوید نے اسلام آباد کی متعدد یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً گلیوں کی پختگی اور پانی کہ سکیموں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر دورے شروع کر دیےہیں سابق ڈپٹی میئر کا کہنا تھا کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے اسلام آباد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے جس کے پیش نظر ان تمام علاقوں میں صاف پانی کی اسکیمیز دے رہے ہیں جن پر کام رواں ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 ارب سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا پیکج اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے جو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وساطت سےوزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں کے لیے جاری کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔چوہدری رفعت جاوید نے ان خیالات کا اظہار غوری ٹاؤن فیز 3 میں منعقدہ پانی کے ٹیوب ویل کے افتتاح کی تقریب میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں