65

شرقی گوجرخان دولتالہ کے علاقہ میں نوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

گوجرخان(قوی اخبار)

شرقی گوجرخان دولتالہ کے علاقہ میں نوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

، ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نوجوان کی لاش ڈیم سے نکال کر گھر والوں کے حوالے کر دی،حافظ محمد احمر جہانگیر کی نماز جنازہ رات کو انکے گاوں میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق
شرقی گوجرخان دولتالہ کے نواحی علاقہ موہڑہ ہنجال نزد آدڑہ عثمان زادہ میں 22 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا ڈوبنے والا نوجوان موہڑہ ہنجال کے رہائشی حاجی محمد جہانگیر کا بیٹا تھا جس کا نام حافظ محمد احمر جہانگیر تھا جو مویشی چرانے کے لیے گیا ہوا تھا اور گرمی لگنے پر قریب واقع ڈیم میں نہانے کے لیے چلا گیا جہاں وہ گہرے پانی میں توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جنہوں نے ریسکیو آپریشن کرکے نوجوان کی لاش کو باہر نکال کر گھر والوں کے حوالے کر دیا نوجوان کی نماز جنازہ موہڑہ ہنجال کے قبرستان میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حافظ محمد احمر جہانگیر کو آشک بار آنکھوں اور آہوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں