37

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس

اسلام آباد (قوی اخبار )اجلاس میں آئی سی سی پی او نے زیر تکمیل مقدمات اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا،پاکستان میں پہلی دفعہ پولیس افسران کے ساتھ لاءافسران کو تعینات کیا گیا ہے،لاءافسران مقدمات کی فائلوں کاجائزہ لیں،معیاری تفتیش میرٹ پر کی جائے،تمام عدالتی کاروائیاں اور محکمانہ انکوائریز قانون کے مطابق عمل میں لائی جائیں،سابقہ نامکمل مقدمات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر،اے آئی جی آپریشنز سعود خان ،تمام ڈی پی اوز،ایس ڈی پی اوز،لاءافسران اور مختلف یونٹس کے انچارج صاحبان نے شرکت کی،آئی سی سی پی او نے زیر تکمیل مقدمات اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوں نے افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ پولیس افسران کے ساتھ لاءافسران کو تعینات کیا گیا ہے جو قانونی معاملات میں ان کی مدد کریں گئے،انہوں نے لاءافسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ زیر تفتیش مقدمات کی فائلوں کاجائزہ لیں اور تفتیش کے معیار کو ناصرف بہتر بنانے بلکہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،تمام عدالتی کاروائیوں اور محکمانہ انکوئریوں کو قانون کے مطابق عمل میں لانے کی ہدایات دی،انہوں نے تمام ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران کو سابقہ نامکمل مقدمات کا ازسرنو جائزہ لینے اور میرٹ پر جلد یکسوکرنے کے احکامات دیئے،انہو ں نے مزید کہاکہ بد عنو انی اور کر پشن پر زیرو ٹاو لرنس پالیسی اپنائی جائے گی، فرائض منصبی میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتنے پرسخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں