32

ملک بھر کی مغل تنظیمیں یکجا ہو کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے پرعزم ہیں۔ سرفراز مغل

ملک بھر کی مغل تنظیمیں یکجا ہو کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے پرعزم ہیں۔ سرفراز مغل

اسلام آباد (قوی اخبار) اسلام آباد کے معروف تاجر رہنما اور تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے رہنما سرفراز مغل نے اپنے اظہار خیال میں کہا ہے کہ 9 جولائی کو لاہور میں مغل سپریم کونسل پاکستان ( رجسٹرڈ ) کے صدر فیاض مرزا ، چیئرمین منظور حسین مغل ، جنرل سیکرٹری تنویر امجد مغل اور ان کی پوری ٹیم نے پاکستان بھر سے مغل برادری کی تنظیموں کو یکجہتی مغل قوم کیلئے مدعو کیا ہے جس میں پاکستان کے تمام صوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سے تنظیموں نے دلی جوش و خروش سے شرکت کرکے تقریب کو بارونق بنایا۔ اس کامیاب تقریب یکجہتی مغل قوم کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے پر پوری مغل برادری مغل سپریم کونسل پاکستان کے عظیم قائدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے پاکستان بھر کی مغل تنظیموں کے قائدین نے جس اظہار یکجہتی کے جذبے سے جوک در جوک اس مثالی تقریب میں شرکت کی ان تمام تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ سرفراز مغل نے مزید کہا ہے کہ پاکستان بھر میں مغل برادری کی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کررہی ہیں اور آج ان تمام تنظیموں کا مغل سپریم کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کا مطلب صرف ایک ہی ہے کہ وطن عزیز پاکستان اور اس میں بسنے والی پوری قوم کی خدمت کیلئے متحد ہونا ہے آخر میں سرفراز مغل نے مغل سپریم کونسل کے صدر فیاض مرزا ، چیئرمین منظور حسین مغل اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مغل برادری سے اپیل کی ہے کہ مغل برادری کے تمام افراد مغل تنظیموں کے ممبر بنیں عہدیدار بنیں اور ساڑھے چار کروڑ مغل متحد ہو کر صرف ایک مقصد کے تحت کام کریں اور وہ نیک کام پاکستان اور عوام کی بے لوث خدمت ہے ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے اپنے مغل بادشاہوں اور شہنشاہوں کی طرح ملکی مفادات کا تحفظ کرنا ہے بے روزگاری ممکن حد تک خاتمہ کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں