48

اولیاء اللہ اور ان کے آستانے امن و سکون کے مراکز اور اس دور پر فتن میں مرکز امید ہیں۔پیر مخدوم عباس

اولیاء اللہ اور ان کے آستانے امن و سکون کے مراکز اور اس دور پر فتن میں مرکز امید ہیں۔پیر مخدوم عباس

دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف میں 128 واں سالانہ عرس مبارک بیاد حضرت امیر کبیر ولی ہمدانی اور غوثِ زماں پیر سید محمد عبداللہ شاہ ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا ۔تین روز تقریبات کی اختتامی نشست اتوار 9 جولائی منعقد ہوئی۔ عرس مبارک کی تقریبات پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی کی زیر سرپرستی اور سجادہ نشین پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی کی زیر صدارت منعقد ہوئیں ۔ملک بھر سے زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آخری نشست میں علماء ومشائخ اور سیاسی و سماجی شخصیات جن میں راجہ پرویز اشرف صاحب (سابق وزیراعظم پاکستان و سپیکر قومی اسمبلی)، راجہ خرم پرویز صاحب ، چوہدری عظیم صاحب(امیدوار برائے قومی اسمبلی) ،کرنل (ر) شہزاد(AAA Associate)، پیر سید سلطان علی شاہ صاحب(مہتمم دارالعلوم بھنگالی شریف) ، پیر سید اکرار حسین شاہ صاحب ، سید ساجد سلطان علی شاہ صاحب , سید حامد علی شاہ ہمدانی صاحب (سرپرست اعلیٰ پنجاب ٹیچرز یونین) ،عزت کمال پاشا (جنرل سیکرٹری سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ)،محمد ثقلین قریشی(سنئیر رہنما ایمپلائز یونین پاشا گروپ), میڈیا کے نمائندگان (مدثر الیاس کیانی صاحب ، راجہ قدیر صاحب، عادل کیانی ، عامر مقبول ، صدیق کیانی صاحب) اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب میں “رحمۃ للعالمین کمپلیکس ” کی تعمیر کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی ۔ رحمۃ اللعالمین کمپلیکس جس میں شہر اعتکاف ،امام زین العابدین فری ہاسپٹل ،سکول وکالج اور خواتین کے لیے سکل ڈویلپمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ملک پاکستان کے حالات
واقعات پر روشنی ڈالی ۔ آپ نے فرمایا ملک جس گھمبیر صورتحال سے گزر رہا ہے سب کو چاہیے کہ اتحاد و یگانگت کی بات کی جائے ۔محبت ،امن اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہی دربار بھنگالی شریف کا پیغام ہے ۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی ناپاک جسارت کی بھرپور مذمت کی ۔ مسلم حکمرانوں خصوصاً پاکستان کو عملی کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔ پیر صاحب نے فرمایا کہ ان گستاخانہ افعال کا عملی جواب یہ ہے کہ ہم قرآن اور صاحب قرآن سے اپنا رشتہ مضبوط کریں ۔ قرآن کی نہ صرف تلاوت کی جائے بلکہ معانی سمجھ کر اس پر عمل بھی کیا جائے تاکہ ہم اس ترقی یافتہ دور کا مقابلہ کر سکیں ۔ پیر صاحب نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب سے مطالبہ کیا کہ علماء و مشائخ کا مشترکہ سیشن اسمبلی میں بلایا جائے تاکہ ناموسِ قرآن و ناموسِ صاحب قرآن کی آواز پوری دنیا تک پہنچے ۔ آخر میں پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے عالم اسلام خصوصاً ملک پاکستان ،کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا فرمائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں