80

یونین کونسل ترلائی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا اہلیان علاقہ پانی کی فراہمی کیلئے سیاسی پنڈتوں کے ترلے کرنے لگے

اسلام آباد (اسد محمود چوہدری)اسلام آباد کی انتہائی اہم یونین کونسل ترلائی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مختلف سیاسی پنڈت بھی پانی کی فراہمی کا لالی پاپ اہلیان علاقہ کو دے رہے ہیں لیکن عملی طور پر سات سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی کام شروع نہیں ہوسکا یونین کونسل ترلائی کی حدود میں مسائل تو بہت ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم مسلہ پانی کا ہے کیونکہ پانی کا بور خشک ہے یونین کونسل ترلائی میں پانی کو سٹور کرنے کیلئے دو ٹینکیاں بنی ہوئی ہیں ہر گلی میں سپلائی کے پائپ موجود ہیں ہر گھر میں کنکشن بھی لگا ہوا ہے لیکن پانی کا بور خشک ہونے کی وجہ سے تمام تر نظام درہم برہم ہو چکا ہے سابق ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز نے یونین کونسل ترلائی کی واٹر سپلائی کو بحال کرنے کیلئے بور کے لئے فنڈ منظور کروایا تھا بور کی غلط جگہ منتخب کی گئی تھی جسکی وجہ سے بور وہاں فلاپ ہو گیا اور وہ منصوبہ جوں کا توں رہا اب پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کیلئے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری شہزاد نمبراد مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں جہنوں نے بورنگ کیلئے سروے تو کروا دیا لیکن تاحال کام شروع نہ ہوسکا اہلیان ترلائی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جو بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اس کو ووٹ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں