گوجرخان(قوی اخبار)آئی جی پنجاب کے حکم پر گوجرخان ٹریفک سیکٹر انچارج شاہد عمران کی قیادت میں وارڈنز کا بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، وارننگز اور جرمانے،دو درجن کے قریب موٹر سائیکل تھانہ گوجرخان بند، حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہیلمیٹ اور نمبر پلیٹس کی پڑتال جاری رہے گی، ڈی ایس پی ٹریفک ملک اظہر، تفصیلات کے مطابق
آئی جی پنجاب کے حکم پر ٹریفک پولیس گوجرخان نے عمل کرتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل ملک اظہر کی سپرویژن میں انچارج ٹریفک وارڈنز گوجرخان شاہد عمران کی قیادت میں گزشتہ روز بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹس موٹر سائیکلز و سواروں کے خلاف بڑی کاروائی کی جس میں متعدد موٹرسائیکل سواروں کو چالان اور جرمانے کرتے ہوئے دس ہزار سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی جبکہ متعدد کو وارننگز بھی دی گئیں اکیس موٹر سائیکل تھانہ بند کیے گئے جنہیں ہیلمٹ خرید کر لانے پر چھوڑا جائے گا ڈی ایس پی رورل ٹریفک ملک اظہر نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس گوجرخان ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے جانفشانی کیساتھ کام کررہی ہے عوام وارڈنز کے ساتھ تعاون کرے ہیلمٹ کی پابندی سے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے اس لیے تمام موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں
42