اسلام آباد (قوی اخبار )چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر امجد علی خان نے تمام سرکل کے سپرٹینڈنٹ انجنئیرزکو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ اپنے ایریا کی حدود میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے سپرٹینڈنٹ انجنئیر اسلام آباد سرکل زاہد سلیم عثمانی آج مورخہ11جولائی بروز منگل دن 9بجے سے 12بجے تک سب ڈویژن کھنہ کی حدود وائٹ پیلس میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گےجس میں صارفین کی شکایات اور آن کا ازالہ کیا جائے گا تمام صارفین بجلی کے متعلق درپیش مسائل کے لئے اپنی شکایات درج کروائیں
43