گوجرخان(قوی اخبار)
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خصوصی ہدایت پر کچے کے علاقے میں اغوا کرکے قید رکھے گئے افراد کو بازیاب کرا لیا گی
، چار مغوی افراد میں سے دو کا تعلق گوجرخان سے،نزاکت اور حافظ احسان کی بازیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی کے شکرگزار ہیں، راجہ پرویز اشرف ہمیشہ گوجرخان اور گوجرخان عوام کی توقعات پر پورا اترے اہلیانِ گوجرخان کا راجہ پرویز اشرف کو زبردست خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق
سندھ کے علاقے کچے علاقہ غیر میں 4 افراد کو اغوا برائے تاوان کے لیے قید رکھا گیا تھا اور اغواء کاروں کی جانب سے مغوی کی بازیابی کیلئے کروڑوں روپے کا تاوان مانگا جا رہا تھا چار مغوی جن میں سے دو کا تعلق گوجرخان سے ہے انٹرنیٹ پر سستی گاڑی خریدنے کی لالچ میں ساہیوال گئے جس کے بعد ان کو اغوا کر لیا گیا چاروں مغویوں کو اغوا کاروں سے چھڑانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے سندھ حکومت کے ساتھ رابطہ کرکے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دلائی جس کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ ہر حال میں مغویوں کو بازیاب کرائیں جنہوں نے گھوٹکی پولیس کے ساتھ مل کر کاروائی کی اور رونتی کے علاقہ سے چاروں مغویوں کو بازياب کرا لیا،بازیاب کرائے گئے افراد کا تعلق شیخوپورہ، خانیوال، راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان سے ہے گوجرخان کے بازیاب کرائے گئے افراد گوجرخان کے علاقے مل اعوان کے رہائشی ہیں، نزاکت اور حافظ احسان نامی یہ شہری سستی گاڑیوں کی لالچ میں اغوا کر لیے گئے تھے جن کو سندھ سے اسلام آباد پولیس آج واپس اسلام آباد لےکر آئے گی اور شام تک انکی گھر واپسی متوقع ہے، شہریوں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خصوصی دلچسپی لےکر مغویوں کو آزاد کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرزند گوجرخان نے ہر دور میں ثابت کیا ہے کہ انکی گوجرخان اور اہل علاقہ سے محبت ہی انکی جیت ہے اور یہی جیت آمدہ الیکشنوں میں عوام بھی انکو دلائیں گے