49

شرقی گوجرخان میں قتل کی لرزہ خیز واردات،70سالہ بزرگ کو نامعلوم وجوہات پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

گوجرخان(قوی اخبار)شرقی گوجرخان میں قتل کی لرزہ خیز واردات،70سالہ بزرگ کو نامعلوم وجوہات پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

، قاتل واردات کے بعد مفرور، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا،پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے،تفصیلات کے مطابق
شرقی گوجرخان کے نواحی علاقے تھاتھی ڈھوک لس میں قتل کی واردات ہوئی جس میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص اشرف نامی کو بڑی بیدردی اور سفاکیت کے ساتھ کلہاڑی کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، قاتل واردات کے بعد فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں