40

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان کی آج کھلی کچہری کا انعقادکیا اور شہریوں کےدوگھنٹے مسائل سنے


آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکا آن لائن

کھلی کچہری کا انعقاد ،
اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر

خاں نے 02بجے سے 04بجے تک نے شہریوں کے بذریعہ ٹیلی فون مسائل سنے ،آئی سی سی پی اونے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دئیے ہیں ، کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ خان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاںنے منگل کے روز دن 02بجے تا 04بجے تک اپنے دفتر میں بذریعہ ٹیلی فون کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کو ٹیلی فون نمبر فراہم کیا گیا ، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل خود سنے ،اس موقع پر اے آئی جی آپریشنزسعود خان بھی موجود تھے ،شہریوں کو گزشتہ چار روز لگاتارسوشل میڈیا کے ذریعے اس کھلی کچہری کے انعقاد کے بارے میں آگاہ کیا گیاتھا، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصرخاںنے شہریوں کی طرف سے ٹیلی فون کالز سنیں اور ان کے مسائل کو تسلی سے سن کرمیرٹ اور بروقت ازالے کے لئے متعلقہ سینئر پولیس افسران کو مارک کیں،جن مسائل کا ذکرکیا گیا ان میں پولیس اہلکاروں کے ذاتی و محکمانہ نوعیت اور شہریوں کے تھانہ جات سے متعلق مسائل شامل تھے، شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے آئی سی سی پی اوکے اس اقدام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے تجاویز دیں کہ ایسے اقدامات عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصرنے بتایا کہ اسلام آباد میں فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کا نظام متعارف کروایا گیا ہے ، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15پر اطلاع کریں ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ ای کھلی کچہری کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا،ان کی شکایات سینئیر پولیس افسران تک پہنچانا اور انکے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں