گوجرخان(قوی اخبار)
حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں او پنشن میں وفاقی حکومت کے مطابق اضافہ کرے،پنجاب گورنمنٹ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں انکی حمایت کرتا ہوں، ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی پی پی خرم پرویز راجہ
،تفصیلات کے مطابق
ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی و امیدوار حلقہ پی پی 9 خرم پرویز راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہ کرے اور بجٹ میں وفاقی حکومت کی طرز پر صوبائی ملازمین کو مراعات دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی ملازمین کے تمام مطالبات کی وہ حمایت کرتے ہیں جس طرح وفاق اور باقی تین صوبائی حکومتوں نے پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے اس طرح پنجاب حکومت کو بھی اضافہ کرنا چاہیے گزشتہ تین دن سے دھرنا دیے ملازمین کے تمام مطالبات جائز ہیں پنجاب حکومت فوری طور پر ملازمین کے مطالبات منظور کرے۔ پی پی پی نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں تاریخی اضافہ کیا ہے اب بھی پنجاب کے ملازمین کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی