73

گرینڈ ہیلتھ الائنس تحصیل گوجرخان کا حکومت پنجاب کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے مطابق اضافہ و مراعات نہ دیے جانے پر پرامن احتجاج کی دھمکی

گوجرخان(قوی اخبار)گرینڈ ہیلتھ الائنس تحصیل گوجرخان کا حکومت پنجاب کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے مطابق اضافہ و مراعات نہ دیے جانے پر پرامن احتجاج، اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تمام ورکرز آئن لائن ورک بند کر دیں گے،مظاہرین

تفصیلات کے مطابق
گزشتہ روز گوجرخان شعبہ ہیلتھ سے وابستہ حکومت پنجاب ملازمین نے حکومت پنجاب کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ہیلتھ ملازمین کو وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے، اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اگلے دنوں میں تمام ہیلتھ ورکرز جن میں فارمیسی، ٹیکنیشن، لیڈی ہیلتھ ورکرز، سینٹری پٹرول ورکرز و دیگر اپنا آئن لائن ورک بند کر دیں گے، پرامن احتجاج میں خادم حسین صدر فارمیسی ٹیکنیشن گوجرخان، چوہدری محمد یوسف ایس ایچ این ایس گوجرخان، عبدالشکور اے ایس وی گوجرخان، آصف محمود ڈی سی آئی گوجرخان، شیخ یاسر سینٹری انسپکٹر یونین گوجرخان ،حلیمہ سعدیہ ایل ایچ وی گوجرخان، فرزانہ کوثر ایل ایچ وی گوجرخان، ذیشان آصف صدر کلاس فور یونین گوجرخان، رضوانہ، قاضی امتنان، وسیم آکاش اور محمد زبیر نے خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں