59

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں ہاؤسنگ سکیموں میں سیکورٹی کے معاملات کے حوالے سے کمشنر آفس کانفرنس روم میں اجلاس کا انعقاد


راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں ہاؤسنگ سکیموں میں سیکورٹی کے معاملات کے حوالے سے کمشنر آفس کانفرنس روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا

۔ اجلاس میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی ، ڈائریکٹر جنر آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ اور دیگر افسران اور ہاءوسنگ سکیموں کے مالکان شریک تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے سوسائٹیز مالکان کو این او سی کے حصول کیلئے فوری طور پر کاغذات مکمل کرنے کی اور این او سی کے حصول کے بغیر تشہیر اور فائلوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 70 ہاءوسنگ سکیمز منظور شدہ ہیں، باقی تمام غیرقانونی ہاءوسنگ سکیموں کو اشتہارات دینے اور پلاٹس کو بیچنحے کی اجازت نہیں۔ انہوں نےہدایت کی کہ تمام ہاءوسنگ سکیموں مالکان قانون کوپیروی کریں اور قانون کے مطابق درخواستیں جمع کروائیں۔ ہاءوسنگ سکیموں کو جلد منظور کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا غیر قانونی ہاءوسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی سے عوام الناس اپنے سرمائے سے محروم ہو جاتے ہیں۔
آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے کہا کہ ہاوسنگ سکیمز کے مالکان ناجائز قبضہ میں شامل ہیں اور اسلحے کے زور پر قبضہ کرواتے ہیں جن کے خلاف پرچے دیے جائیں گے، کسی کو پرائیویٹ گارڈز، سکارڈ اور گاڑیاں لے کرجانے اور اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی گارڈز کی خدمات صرف ان سیکیورٹی کمپنیوں سے لے کر ضرورت کے مطابق رکھے جاسکتےہیں جو ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے تصدیق شدہ ہوں،سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے اپنے خطاب میں ہاوسنگ سکیموں کے مالکان کومتنبی کیا کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کے زور پر قبضہ اور غیر قانونی گارڈز رکھنے کی اجازت نہیں، سیکورٹی گارڈز کے بجائے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ جن ہاوسنگ سکیموں کے مالکان نے قانونی کاغذات پورے کیے ہیں انہیں پراسس دیا ہے اور آرڈی اے وقتاً فوقتاً عوام الناس کے معلومات کے لیے پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں میں اپنے سرمایہ نہ لگائیں اور آرڈی اے ویب سائٹ پر دیکھیں اور ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف منظور شدہ ہاءوسنگ سکیموں سے خریدو فروخت کریں۔
اخیر میں کمشنر راولپنڈی و آرپی او نے کہا کہ ہم آپ سے آخری دفعہ میٹنگ کر رہے ہیں اور آپ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ گورنمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ جو لوگ غیر قانونی ہاءوسنگ سکیموں میں ملوث ہوے اور جن کے پاس ایسے سیکورٹی گاڑز ہوے جن کے کوائف کا پتہ نہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور مالکان کے خلاف دہشت گردی کے پرچے دیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں