38

آئیسکو ہیڈ آفس میں یوم شہداء کے حوالے سے تقریب کا انعقاد،یونین عہداران اور چیف ایگزیکٹو آئیسکو بھی شریک


آج آئیسکو ہیڈ آفس میں یوم شہداء منایا گیا اس موقع پر ریجنل چیئرمین جاوید بلوچ صاحب ریجنل سیکرٹری عمران خان صاحب سینئیر ریجنل وائس چیئرمین طارق نیازی صاحب ریجنل جوائنٹ سیکرٹری شوکت خان صاحب زونل اور ڈویژنل اور سب ڈویژنل قیادت اور اسلام آباد ریجن کے سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی مینجمنٹ کی جانب سے سی ای او آئیسکو ڈاکٹر امجد خان صاحب ڈائریکٹر سیفٹی سید کاشف شاہ صاحب سی ایف او صاحب نے شرکت کی ریجنل چیئرمین جاوید بلوچ صاحب نے اتھارٹی کو کہا کہ بونس کا حق 16 سکیل اور اپگریڈڈ 17 سکیل کو بھی دیا جائے، کمپنی نے اس سال بھی حسب سابق اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ریجنل سیکرٹری عمران خان صاحب نے کہا لائن مین کو معاشی طور پر مظبوط کیا جائے ڈینجر الاونس کو کم از کم 20000 کیا جائے ٹی اینڈ پی کو معیاری اور وافر ہونا چاہیے سینئیر ریجنل وائس چیئرمین نے بلا مشروط بونس کے آرڈرز پر منجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ریجنل جوائنٹ سیکرٹری شوکت خان صاحب نے کیا کہ اس وقت کمپنی نمبر 1 پر ہے لیکن سٹاف کی اشد کمی ہے فل فور بھرتی کی جائے اس موقع پر زونل سیکرٹری قاسم رضاء جعفری صاحب نے کہا ہر ڈویژن میں کرین ہونی چاہیے بلا وجہ ملازمین کی اکسپلیشن ہونے کا سلسلہ بند کیا جائے میٹر ریڈنگ سٹاف کا پکچر ایفیشنسی الاونس تنخواہ میں ضم کیا جائے زونل چیئرمین قمر فاروق کلیامی صاحب نے کہا کہ کنٹریکٹ اے ایل ایم، ڈیل ویجز کو جلد ریگولر کیا جائے زونل چیئرمین سردار زاہد صاحب نے تمام ملازمین کی آمد پر شکریہ ادا کیا سی ای او آئیسکو ڈاکٹر امجد خان صاحب نے تمام مطالبات کو جائز مانا اور بورڈ کے اندر لے کر جانے کا وعدہ کیا سیفٹی ڈائریکٹر کاشف شاہ صاحب نے کہا سیفٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ملازمین کی جان کی حفاظت کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے
رپورٹ :سید راحت عباس
زونل انفارمیشن سیکرٹری
اسلام آباد سرکل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں