پرنسپل آفیسر مبشر حسن کی گزشتہ ڈیڑھ سال کی محنت پر پانی پھیرا جانے لگا
پرنسپل آفیسر مبشر حسن نے دن رات محنت کر کے تمام چھوٹے بڑے اخبارات کو اشتہارات کی میرٹ پرفراہمی کو یقینی بنایا
بہترین حکمت عملی پر تمام اخبارات سے منسلک اخبار نویسوں نے پرنسپل آفیسر مبشر حسن کی گارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا
کوئی کمپین ہو یا روٹین کا میڈیا ہو سب کی شکایات دور ہوئی لیکن جون کے بعد منسٹری انفارمیشن میں تبدیلوں کے بعد ہر کوئی پریشان نظر آنے لگا
حکومتی بیانیہ ہو یا کارکردگی چند اخبارات کی حدتک محدود کردیا گلی محلوں میں پڑھے جانے والے اخبارات کو حکومتی بیانیہ سے دور کردیا
حکومتی کارکردگی اور بیانہ گلی محلوں تک پہنچنے سے قاصر، لاکھوں افراد جو حکومتی کارکردگی سے بے خبر ہیں اور اصل طاقت ہی وہی ہیں جو ان اخبارات سے حکومتی کارکردگی کو دیکھ کر پارٹی کوووٹ دیتے ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب صاحبہ اس طرف بھی توجہ دیں فنڈ ہونے کے باوجود حکومتی بیانہ کا عوام تک نہ پہنچانا آپ کی ٹیم کے چند افسران کی ناقص حکمت کا نتیجہ ہے جس کا خمیازہ آپ کو الیکشن میں بھکتنا بڑے گا