اسلام آباد کیپیٹل پولیس ویمن پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ویمن پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں ، سینئر پولیس افسران اور خواتین اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھیں، تمام پولیس افسرا ن کو شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے شبانہ روز محنت سے اسلام آباد کا امن و امان بحال رکھا،آپ افسران نے آئی سی سی پی او کی قیادت میں بھرپور انداز میں کام کیا،بڑی مشکلات بھی آئیں،بعض دفعہ انتہائی گھمبیر صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑا،لیکن اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ پروفیشنل فورس کے طور پر ہر صورت حال کا مقابلہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا خطاب۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس ویمن پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میںوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں سمیت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سینئر افسران و خواتین پولیس اہلکاربڑی تعداد میں موجود تھیں،مرکزی تقریب میں آمد پر وفاقی وزیر داخلہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،جس کے بعد انہوں نے وویمن پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، وفاقی ویزر داخلہ داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبا دپاکستان کا تعارف ہے ،اس شہر کو اور اس شہر کے اداروں کو رول ماڈل ہونا چاہیے،ہماری حکومت نے اس شہرکو رول ماڈل بنانے کے لئے بھرپور کام کیا ہے،انہوں نے کہا اس رول ماڈل شہر کے ہر ادارے کو رول ماڈ ل ہونا چاہیے،لیکن پولیس کو سب سے زیادہ رول ماڈل ہونا چاہیے،کیونکہ پولیس کا ادارہ سب سے زیادہ نظر آنے والا ادارہ ہے،اس نے ہر شہری کے دکھ سکھ میں اس کے پاس ہونا ہے،لوگ آتے جاتے پولیس کو دیکھتے ہے،پولیس میں جتناڈسپلن ہو گا ان کی صورتحال جتنی بہترہوگی اور وہ جتنا زیادہ آرام و سکون کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہو گئے،اتنا ہی پاکستان کا بہتر امیج دنیا میں جائے گا،اس حوالے سے میں نے پولیس کیلئے اپنے طور پر یہ کوشش کی ہے کہ آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنے مطالبات کی جو فہرست پیش کی انکو پورا ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے،سب سے بڑا مطالبہ یعنی اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں کو دیگر صوبوں کی پولیس کی تنخواہوں کے برابر کرناتھا،وہ پورا کیا گیا،اسی طرح01ارب 24کروڑ روپے شہداءکے خاندانوں کا واجب الادا تھا،جو ہم نے فوری طور پر شہداءکے خاندانوں کو جاری کیا،جو ان کے لئے بہت معنی رکھتا تھا،ہم نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تنخواہوں کو بڑھایااور اس کودیگر صوبوں کی پولیس کی تنخواہوں کے برابر کیا،دیگر الاﺅنسز کو بھی بجٹ میں منظور کیا گیا ہے جو آپ کی اگلی تنخواہ میں دے دئیے جائیں گے،اسی طرح سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو ہمیشہ سے نفری کی کمی کا سامنا تھا،جس پر 1700 سے زائدنئے پولیس اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا،جس میں 208خواتین پولیس اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا،اب جب آپ کو رول ماڈل کہا گیا ہے تو آپ اپنی تربیت سے ،اپنی معیاری کاررکردگی سے ملک و قوم کی خدمت کریں،آپ سے آپ کے کام سے باقی صوبوں کی پولیس متاثر ہو،آپ کے تمام مطالبات کو پورا کیا گیا ہے،انشااللہ ہمیں امید ہے کہ اب آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے،اسی طرح آپ ویمن پولیس اسٹیشن کا قیام اور جو دوسرے ونگز ہے،جس میں سی ٹی ڈی اورڈولفن کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور ان کی شروعات کر دی گئی ہے۔انشااللہ وہ تمام اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گئے،اسی طرح یہ وویمن پولیس اسٹیشن تو قائم کر دیا گیاتھا،لیکن اس کی خستہ حالت تھی اور اس قابل نہ تھا کسی کو کہا جائے کہ وہ وویمن اسٹیشن کا وزٹ کریں،اسی وجہ سے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس اسٹیشن جو عصر حاضر کے تقاضوں اور دنیا میں جو نظریہ ہے ان تمام سہولتوں کے ساتھ قائم کیا جائے ،تو اس کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے،انشااللہ وہ جلد مکمل ہو گا اور ماڈل پولیس کے سلسلہ میں ایک اور اضافہ ہو گا، آخر میں انہوں نے تمام پولیس افسرا ن کو شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے شبانہ روز محنت سے اسلام آباد کا امن و امان بحال رکھا،آپ افسران نے آئی سی سی پی او کی قیادت میں بھرپور انداز میں کام کیا،بڑی مشکلات بھی آئیں،بعض دفعہ انتہائی گھمبیر صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑا،لیکن اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ پروفیشنل فورس کے طور پر ہر صورت حال کا مقابلہ کیا،اور اس پورے سال میں اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال دوسرے شہروں کے مقابلے میں کافی بہتر تھی اور آپ کا رویہ اپنے شہریوں کے ساتھ بہت اچھاتھا،جو قابل ستائش ہے ،آخر میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکا شکریہ اداکیااور انہیں خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ آئی سی سی پی او کا بنیادی کریڈٹ ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بہتری اور فلاح و بہبود کے تمام مطالبات ہمارے سامنے رکھے،اور حکومت پاکستان نے تمام مطالبات کو بڑی فراخ دلی کے ساتھ منظور کیا گیا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تقریب سے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ خان کے بے حد مشکور ہیں جو آج ویمن پولیس اسٹیشن کی نئی بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھنے کیلئے ایک بار پھر ہماری دعوت پر تشریف لائے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی فلا ح و بہود اور انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیر داخلہ نے ہمیشہ پولیس کا ساتھ دیا اور انکے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ،جس کیلئے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آئی سی سی پی او نے مزید کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اپنا اہم کردار اد اکر رہی ہیں اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔