50

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ مارگلہ ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عدالت سے اغواءشدہ کمسن بچی کو بحفاظت بازیاب کروالیا


اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ مارگلہ ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عدالت سے اغواءشدہ کمسن بچی کو بحفاظت بازیاب کروالیا

، پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے عدالت سے اغواءشدہ کمسن بچی کو بحفاظت بازیاب کروالیا ، پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،تھانہ مارگلہ کو شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ وہ اپنی نواسی فائزہ حیدر بعمر 04سال کو عدالت کے حکم پر اسکے والد سے ملوانے کیلئے آیا ،میں نے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنی نواسی کو اسکے والد سے ملوایا،جس کے بعد مذکورہ ملزم نے میری نواسی کو عدالت کے احاطے سے اغواءکرلیا،اطلاع ملتے ہی تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا، جس پر ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کرکے بچی کو اسکی والدہ کے حوالے کردیا ،پولیس ٹیم کی موثر کارروائی پر اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصر خاں نے شاباش دی اورکہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں