50

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف تاجروں کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر تاجر نمائندوں کے تحفظات دور کرنے کےلئے گوجرخان پہنچ گئے

چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف گزشتہ روز تاجروں کے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کے بعد سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر تاجر نمائندوں کے تحفظات دور کرنے کےلیے دوسرے دن گوجرخان پہنچ گئے

،تفصیلات کے مطابق سرکل گوجرخان میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ایکشن پلان ترتیب دے دیا ہے عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ایک معروف ڈکیت گینگ جو بین الاضلاعی سطح پر وارداتوں میں ملوث ہے اس کے قریب پہنچ چکے ہیں ڈکیت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے گوجرخان میں پولیس گشت کو موثر بنایا جار ہا ہےتھانوں میں آبادی کے حساب سے نفری کی کمی کا بھی مسئلہ درپیش ہے ان خیالات کااظہار ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے ڈی ایس پی آفس گوجرخان میں تاجروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایس پی صدر محمد نیبل کھوکھر گوجرخان میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پہنچے جہاں انہوں نے ڈی ایس پی سلیم خٹک، ڈی ایس پی سی آئی اے سید اظہر شاہ، ڈی ایس پی انوسٹگیشن اظہر محمود، ایس ایچ او مندرہ ملک کاشف اقبال، ایس ایچ او جاتلی ملک آفتاب، انسپکٹر نذیر احمد گھیبہ، خالد ستی انسپکٹر سی آئی اے، لطیف انسپکٹر سی آئی اے کی موجودگی میں تاجر رہنماوں سے ایک طویل میٹنگ کی اس اہم میٹنگ میں تاجر برادری کی جانب سے راجہ محمد جواد، مرزا وقاص اکبر، سعادت حسن نومی بٹ سمیت جے یو آئی کے علامہ ریاض عثمانی، پیپلزپارٹی کے راجہ محسن صغیر بھٹی،شیخ احتشام الطاف، انجمن تاجران دولتالہ کے جنرل سیکرٹری شیخ یامین، پوٹھوہار پریس کلب کے صدر عامر وزیر ملک، راجہ عمرلطیف، ملک جاوید اقبال، عبدالستار نیازی، ظہیر اختر خواجہ،فاروق احمد آوان، مرزا شعبان اور فضل خان ودیگر نے شرکت کی اور گوجرخان میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالہ سے پولیس کے کردار بارے سوالات اور تجاوزپیش کیں ایس پی نبیل کھوکھر نے کہا کہ سرکل گوجرخان میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اعلیٰ افسران کو بھی تشویش ہے اس کے سدباب کیلئے موثر حکمت عملی طے کر چکے ہیں پولیس گشت کو موثر بنایاجارہا ہے کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد کرایاجائے گا کباڑخانوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے تاجروں کو بھی پولیس کا ساتھ دینا چاہیے باہمی تعاون سے ہی معاشرہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے گوجرخان میں باصلاحیت ایس ایچ او تعینات کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں